عمات اور ریاحین نام کے معانی بتائیں، اور یہ دونوں نام رکھنا کیسا ہے؟
واضح رہے کہ "عمات" (میم کے شد کے ساتھ)عمّة کی جمع ہے، جس کا معنی ہے: پھوپھیاں(باپ کی بہنیں)، لہذا یہ نام رکھنا مناسب نہیں ہے،اور "ریاحین" ریحان اور ريحانة"(راء کے زبر اور یاء کے سکون کے ساتھ ) کی جمع ہے، ریحان کا معنی ہے:ہر خوشبودار پودا،ایک خاص قسم کا خوشبودار پودا جس کو" نازبو" کہتے ہیں،اور ریحانۃ کا معنی ہے:گلدستہ ،کلی ،خوبصورت عورت ، یہ نام رکھنا درست ہے، تاہم ناموں کے سلسلے میں ہمارے ویب سائٹ پر اسلامی نام کے عنوان کے تحت اچھے ناموں کا ذخیرہ موجود ہے، اس سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔
لنک ملاحظہ ہو۔اسلامی نام/جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤنhttps://www.banuri.edu.pk/islamic-name
لسان العرب میں ہے:
"والريحان: كل بقل طيب الريح، واحدته ريحانة...والجمع رياحين. وقيل: الريحان أطراف كل بقلة طيبة الريح إذا خرج عليها أوائل النور؛ وفي الحديث:إذا أعطي أحدكم الريحان فلا يرده هو كل نبت طيب الريح من أنواع المشموم. والريحانة: الطاقة من الريحان؛ الأزهري: الريحان اسم جامع للرياحين الطيبة الريح، والطاقة الواحدة: ريحانة."
(حرف الجيم، فصل الراء المهملة، ج:2، ص:458، ط:دار صادر)
تاج العروس میں ہے:
"وهو (نبت طيب الرائحة) ، من أنواع المشموم، واحدته ريحانة...والجمع {رياحين. (أو) الريحان: (كل نبت كذالك) ، قاله الأزهري...{والريحانة: الحنوة) ، اسم كالعلم. (و) الريحانة: (طاقة) واحد من (الريحان) وجمعه} رياحين."
(فصل الراء مع الحاء المهملة، روح، ج:6، ص:416-417، ط:دار إحياء التراث)
المعجم الوسیط میں ہے:
"(العمة) أخت الأب (ج) عمات."
(باب العين، ج:2، ص:629، ط:دار الدعوة)
فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144410101490
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن