بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عمارہ نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

لڑکی کے لیے عمارہ نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

لڑکی کا "عمارہ" نام رکھنا درست ہے،عمارہ کا معنی ہے وہ چیز جس کے ذریعے مکان کو آباد کیا جائے یا ہر وہ چیز جسے سر پر رکھا جائے(مثلاً عمامہ، ٹوپی، تاج وغیرہ)،یہ نام صحابیات کے ناموں میں سے ایک نام ہے، نیز ایک صحابیہ ہیں "نسیبہ مازنیہ" جو بیعتِ عقبہ ثانیہ میں ایمان لائیں تھی، ان کی کنیت "ام عمارہ" تھی، ان کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک موقع پر فرمایا تھا کہ احد والے دن میں نے جب بھی اپنے دائیں اور بائیں دیکھا تو "ام عمارہ"   کو میری جان بچانے کے لیے میرے دفاع میں لڑتے ہوئے دیکھا۔

الاصابہ فی تمییز الصحابہ میں ہے:

"نسيبة: بفتح النّون أيضا، بنت كعب بن عمرو بن عوف بن عمرو بن مبذول بن عمرو بن غنم بن مازن بن النّجّار الأنصاريّة، أم عمارة، مشهورة بكنيتها واسمها معا.

قال ابن إسحاق في رواية يونس بن بكير وغيره عنه في بيعة العقبة الثانية: وكان من بني الخزرج اثنان وستون رجلا وامرأتان، فيزعمون أن امرأتين بايعتا النبيّ صلّى اللَّه عليه وآله وسلّم، وكان لا يصافح النّساء، إنما كان يأخذ عليهنّ، فإذا أقررن قال: «اذهبن»."

(كتاب النساء، حرف النون، ج: 8، ص: 333، ط: دار الكتب العلمية بيروت)

وفيه أيضا:

"عمارة بنت أبي أيوب: خالد بن زيد الأنصارية. ذكرها ابن حبيب فيمن بايع النبي صلّى اللَّه عليه وآله وسلم من النساء، وكذا ابن سعد، وقال: تزوجها صفوان بن أوس بن جابر بن قرط، من بني معاوية بن مالك بن النجار، فولدت له خالد بن صفوان."

(كتاب النساء، حرف العين المهملة، القسم الأول، ج: 8، ص: 243، ط: دار الكتب العلمية بيروت)

القاموس المحیط میں ہے:

"والعمارة: ما يعمر به المكان، وبالضم: أجرها، وبالفتح: كل شيء على الرأس من عمامة وقلنسوة وتاج وغيره...

والعمارة: أصغر من القبيلة، ويكسر، أو الحي العظيم، ورقعة مزينة تخاط في المظلة، والتحية."

(باب الراء، فصل العين، ص: 445، ط: مؤسسة الرسالة للطباعة والنشر والتوزيع بيروت)

تاج العروس میں ہے:

"والعمارة أخص من القبيلة، وهي اسم لجماعة بهم عمارة المكان. والعمارة: رقعة مزينة تخاط في المظلة علامة للرياسة. والعمارة: التحية، ويكسر. قيل: معناه عمرك الله، وحياك الله. قال الأزهري: وليس بقوى. وقال الأزهري: العمارة: ريحانة كان الرجل يحيى بها الملك مع قوله: عمرك الله، وقيل: هي رفع صوته بالتعمير."

(ع م ر، ج: 13، ص: 132، ط: دار أحياء التراث العربي)

فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144311100957

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں