بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عمار کے معانی ہیں؟ اور یہ نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

عمار کا کیا معنی  ہے  اور  یہ نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

 عمار جلیل القدر مشہور صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا نام ہے،  اس کا معنی ہے: بہت صوم وصلاۃ والا، متحمل مزاج، باوقار۔ (القاموس الوحید، ص: 1126)۔ لہذا  بچے کا یہ نام رکھنادرست اور صحابی کے نام کی نسبت کی وجہ سے  باعث برکت ہے۔

الإصابة في تمييز الصحابة میں ہے:

"عمّار بن ياسر: بن عامر بن مالك بن كنانة بن قيس بن الحصين بن الوذيم بن ثعلبة بن عوف [بن حارثة بن عامر بن بأمّ بن عنس، بنون ساكنة، ابن مالك العنسيّ، أبو اليقظان، حليف بني مخزوم]، و أمّه سمية مولاة لهم.

كان من السابقين الأولين، هو و أبوه، و كانوا ممن يعذّب في اللَّه، فكان النبيّ صلى اللَّه عليه وسلّم يمرّ عليهم، فيقول: «صبرًا آل ياسر موعدكم الجنّة»."

(ج: 4، صفحہ: 474، ط:  دار الكتب العلمية - بيروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144311101223

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں