بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

آمنہ، ابیہا نام رکھنا


سوال

1- ’’آمنہ‘‘ نام رکھنا کیسا ہے؟ کہا جاتا ہے کہ وہ مسلمان نہیں تھیں اور اللہ نے ان کی مغفرت نہیں کی، کیا ایسا صحیح ہے؟

2- ’’ابیہا‘‘ نام رکھنا کیسا ہے؟ کہا جاتا ہے کہ نبی کریم ﷺ بی بی فاطمہ ؓ کو پیار سے ’’ابیہا‘‘ کہتے تھے، کیا یہ درست ہے؟

جواب

1- ’’آمنہ‘‘ نام رکھنا درست ہے۔

بعض روایات میں آتاہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے والدین کو ان کی وفات کے بعدزندہ کیا گیاتھا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پرایمان لائے تھے، بعض علماء فرماتے ہیں کہ چوں کہ وہ زمانہ فترت میں انتقال کرگئے تھے اور ان کے نزدیک  جو لوگ زمانہ فترت میں صریح شرک اور بت پرستی سے دور رہے، ان  کے لیے آخرت میں نجات  کے لیے یہ کافی ہوگا۔

باقی رسول اللہ ﷺ کے والدین کے حوالے سے بہتر موقف یہ ہے کہ اس سلسلے میں توقف کیا جائے، یعنی خاموشی اختیار کی جائے، اور آپ ﷺ کے والدین کے بارے میں کسی قسم کی گستاخی اوربے ادبی سے زبان کومحفوظ رکھاجائے، اس لیے کہ یہ مسئلہ نہ عقائد میں داخل ہے اور ہی ایمان کا جز ہے اور نہ آخرت میں ہم سے اس بارے میں پوچھا جائے گا۔

"اَبِیْهَه"  (أَبِیْهَه) (آخر میں "ه" کے ساتھ)  کے معنی سمجھ دار  کے ہیں۔ (القاموس الوحید ص: 106)

اس کا صحیح تلفظ یہ ہے کہ آخر میں ’’الف‘‘ کے بجائے ’’ہ‘‘ پڑھی جائے، یہ نام رکھنا درست ہے، البتہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی یہ کنیت ہونا ہمیں کسی روایت میں نہیں ملا ۔ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی کنیت جو کتابوں میں مذکور ہے وہ ’’أمّ أبیها‘‘  (آخر میں الف کے ساتھ ) ہے۔

فتاوی شامی (3/ 184) میں ہے:

''ولايقال: إن فيه إساءة أدب، لاقتضائه كفر الأبوين الشريفين مع أن الله تعالى أحياهما له وآمنا به، كما ورد في حديث ضعيف؛ لأنا نقول: إن الحديث أعم بدليل رواية الطبراني وأبي نعيم وابن عساكر: «خرجت من نكاح ولم أخرج من سفاح من لدن آدم إلى أن ولدني أبي وأمي لم يصبني من سفاح الجاهلية شيء»، وإحياء الأبوين بعد موتهما لا ينافي كون النكاح كان في زمن الكفر. ۔۔۔۔۔۔۔ 

وأما الاستدلال على نجاتهما بأنهما ماتا في زمن الفترة مبني على أصول الأشاعرة أن من مات ولم تبلغه الدعوى يموت ناجياً، أما الماتريدية، فإن مات قبل مضي مدة يمكنه فيها التأمل ولم يعتقد إيماناً ولا كفراً فلا عقاب عليه، بخلاف ما إذا اعتقد كفراً أو مات بعد المدة غير معتقد شيئاً.
نعم البخاريون من الماتريدية وافقوا الأشاعرة، وحملوا قول الإمام:لا عذر لأحد في الجهل بخالقه على ما بعد البعثة، واختاره المحقق ابن الهمام في التحرير، لكن هذا في غير من مات معتقداً للكفر، فقد صرح النووي والفخر الرازي بأن من مات قبل البعثة مشركاً فهو في النار، وعليه حمل بعض المالكية ما صح من الأحاديث في تعذيب أهل الفترة بخلاف من لم يشرك منهم ولم يوجد بل بقي عمره في غفلة من هذا كله ففيهم الخلاف، وبخلاف من اهتدى منهم بعقله كقس بن ساعدة وزيد بن عمرو بن نفيل فلا خلاف في نجاتهم، وعلى هذا فالظن في كرم الله تعالى أن يكون أبواه صلى الله عليه وسلم من أحد هذين القسمين، بل قيل: إن آباءه صلى الله عليه وسلم كلهم موحدون؛ لقوله تعالى: ﴿ وَتَقَلُّبَكَ فِي السَّاجِدِيْنَ ﴾ [الشعراء: 219]۔ لكن رده أبو حيان في تفسيره بأن قول الرافضة ومعنى الآية وترددك في تصفح أحوال المتهجدين، فافهم.
وبالجملة كما قال بعض المحققين: إنه لا ينبغي ذكر هذه المسألة إلا مع مزيد الأدب. وليست من المسائل التي يضر جهلها أو يسأل عنها في القبر أو في الموقف، فحفظ اللسان عن التكلم فيها إلا بخير أولى وأسلم''۔

التعديل والتجريح , لمن خرج له البخاري في الجامع الصحيح (3/ 1295):

" فَاطِمَة بنت النَّبِي صلى الله عَلَيْهِ وَسلم تكنى أم أَبِيهَا أخرج البُخَارِيّ فِي التَّارِيخ حَدثنَا أَبُو الْيَمَان أخبرنَا شعب عَن الزُّهْرِيّ أَخْبرنِي عُرْوَة بن الزبير عَن عَائِشَة فَذكر الحَدِيث قَالَ: وَعَاشَتْ فَاطِمَة بعد النَّبِي صلى الله عَلَيْهِ وَسلم سِتَّة أشهر ودفنها عَليّ بن أبي طَالب رَضِي الله عَنهُ، حَدثنَا عُثْمَان حَدثنَا بعض أَصْحَابنَا عَن حُسَيْن بن عَن جَعْفَر بن مُحَمَّد عَن أَبِيه قَالَ: كَانَت كنية فَاطِمَة بنت رَسُول الله صلى الله عَلَيْهِ وَسلم أم أَبِيهَا".

الاستيعاب في معرفة الأصحاب (4/ 1899):

"وذكر عَنْ جعفر بْن مُحَمَّد، قَالَ: كانت كنية فاطمة بنت رَسُول اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أم أبيها".

أسد الغابة ط العلمية (7/ 216):

"وكانت فاطمة تكنى أم أبيها، وكانت أحبّ الناس إلى رسول الله صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وزوجها من علي بعد أحد".

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144111201738

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں