امام مہدی رضی اللہ عنہ ظہور سے پہلے عالم ہونگے یا امی ہونگے؟
حضرت امام مہدی رضی اللہ عنہ عالم ہوں گے لیکن وہ روایتی عالم نہیں ہوں گے بلکہ آپ کا علم لدنی (خداداد)ہو گا۔
حضرت مولانا بدرعالم میرٹھی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں:
’’آپ کا علم لدنی (خداداد) ہو گا‘‘
(ترجمان السنۃ، ج: ۴، صفحہ: ۳۷۲،وعقیدہ ظہور امام مہدی احادیث کی روشنی میں از ’’مفتی نظام الدین شامزی شہید ؒ‘‘ ص: ۷، ط: مکتبہ شامزی)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144506101145
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن