بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سورہ فاتحہ کے بعد آمین نہ کہنے سے نماز کا حکم


سوال

اگر امام نماز پڑھا رہا ہو اور وہ سورۂ  فاتحہ مکمل کرنے کے بعد آمین نہیں بول رہا،  کیا اس سے نماز خراب تو نہیں ہورہی؟

جواب

امام اور تنہا نما زپڑھنے والے مرد و عورت کے لیے نماز میں سورۂ  فاتحہ کے ختم پر آہستہ ’’آمین‘‘  کہنا سنت ہے،اور جان بوجھ کر امام کا ’’آمین‘‘  کو  ترک کرنا درست نہیں ہے، عمداًترکِ سنت کی وجہ سے نماز مکروہ ہوگی، البتہ اگر امام آہستہ آواز سے آمین پر تلفظ کرتاہو  تو  آمین کہنے کی سنت ادا ہوجائے گی۔

البحر الرائق شرح كنز الدقائق (3 / 237):

"وروى ابن أبي شيبة عن إبراهيم النخعي عن ابن مسعود أربع يخفيهن الإمام التعوذ والتسمية وآمين وربنا لك الحمد".

وفیه أیضاً (3 / 251):

"(قوله: وأمّن الإمام والمأموم سرًّا)؛ للحديث: "إذا أمّن الإمام فأمّنوا؛ فإنّه من وافق تأمينه تأمين الملائكة غفر له ما تقدم من ذنبه"، رواه الشيخان، وهو يفيد تأمينهما لكن في حق الإمام بالإشارة؛ لأنه لم يسق النص له، وفي حق المأموم بالعبارة؛ لأنّه سيق لأجله، وبهذا يضعف رواية الحسن عن أبي حنيفة أن الإمام لايؤمن، و روى أبو داود وغيره أنه صلى الله عليه وسلم قال: "آمين" وخفض بها صوته".

حاشية رد المحتار على الدر المختار - (1 / 492):

"(قوله:وأمن) هو سنة للحديث الآتي المتفق عليه، كما في شرح المنية وغيره".

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع - (2 / 427):

"لأنّ ترك السنة لايفسد الصلاة، و لكن يوجب الكراهة ".

الدر المختار شرح تنوير الأبصار في فقه مذهب الإمام أبي حنيفة - (1 / 473):

"(وسننها) ترك السنة لايوجب فسادًا ولا سهوًا بل إساءةً لو عامدًا غير مستخف، و قالوا: الإساءة أدون من الكراهة". فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144109200138

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں