عنبرین نام کیسا ہے بچی کے لیے؟ تفصيل بتا دیں نام کے بارے میں۔
عنبرین عین کے زبراور نون کے سکون کے ساتھ ،اس کا معنی ہےعنبر کی طرح خوشبو دار، بچی کے لیے بطور نام رکھ سکتے ہیں۔
لسان العرب میں ہے:
"عنبر: العنبر: من الطيب معروف، وبه سمي الرجل. وفي حديث إبن عباس: أنه سئل عن زكاة العنبر فقال: إنما هو شيء دسره البحر، هو هذا الطيب المعروف."
( ج: ص: 610 ط:)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144411100403
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن