بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 جُمادى الأولى 1446ھ 12 نومبر 2024 ء

دارالافتاء

 

ایمازون ایفیلیٹ مارکیٹنگ


سوال

 امازون ایفلیٹ مارکیٹنگ جائز ہے ؟ ہم ان کی پروڈکٹ بیچتے ہیں تو وہ اس پر کمیشن دیتے ہیں ؟

جواب

امازون ایفیلیٹ کے حوالے سے درج ذیل لنک کے ذریعہ جو تفصیل مل سکی اس کے مطابق ایمازون اپنے ایسے ممبرز جو ایمازون میں سرمایہ کاری  نہ کرنا چاہتے ہیں، یا نہ کرسکتے ہوں، تو ایمازون  ایفیلیٹ مارکیٹنگ کی صورت  میں اپنے  ایسے ممبران کو ایمازون  دیگر سرمایہ کاروں کی فروخت ہونے والی اشیاء کے لنک فراہم کرتا ہے،  جسے ایفلیٹ ممبرز  حاصل شدہ لنکس کے ذریعہ  مختلف بلاکس، سوشل میڈیا و دیگر سائٹس پر ان اشیاء کی تشہیر کرتے ہیں،  پھر جس ممبر کے  لنک کے ذریعہ وہ اشیاء فروخت ہوں، تو ایمازون اس ممبر کو کچھ فیصد کمیشن دیتا ہے۔

مذکورہ حاصل شدہ معلومات کے مطابق ایفلیٹ ممبران  کی حیثیت کمیشن ایجنٹ کی ہے، اورکمیشن ایجنٹ سے مراد وہ آدمی ہے جو بروکری لے کر کام کرتا ہو،  اور بروکر کے لیے بروکری کی اجرت لینا جائز ہے، بشرطیکہ جس کام پر کمیشن لیا جا رہا ہے وہ کام فی نفسہ جائز ہو، کام بھی متعین ہو ،کمیشن ایجنٹ واقعی کوئی معتد بہ عمل انجام دے  اور کمیشن (اجرت) جانبین کی رضامندی سے بلاکسی ابہام کے متعین ہو۔

لہذا صورت مسئولہ میں کمیشن / بروکری کے جائز ہونے کی شرائط اگر ایمازون ایفیلیٹ مارکٹنگ میں پائی جاتی ہوں، تو اس صورت میں کمیشن لینا جائز ہوگا، بصورت دیگر جائز نہ ہوگا۔

فتاوی شامی میں ہے:

’’قَالَ فِي التتارخانية: وَفِي الدَّلَّالِ وَالسِّمْسَارِ يَجِبُ أَجْرُ الْمِثْلِ، وَمَا تَوَاضَعُوا عَلَيْهِ ... وَفِي الْحَاوِي: سُئِلَ مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ أُجْرَةِالسِّمْسَارِ؟ فَقَالَ: أَرْجُو أَنَّهُ لَا بَأْسَ بِهِ وَإِنْ كَانَ فِي الْأَصْلِ فَاسِدًا؛ لِكَثْرَةِ التَّعَامُلِ، وَكَثِيرٌ مِنْ هَذَا غَيْرُ جَائِزٍ، فَجَوَّزُوهُ لِحَاجَةِ النَّاسِ إلَيْهِ...‘‘ الخ

( مَطْلَبٌ فِي أُجْرَةِ الدَّلَّالِ ، ٦/ ٦٣، ط: سعيد)

وفیه أیضاً:

’’وَأَمَّا أُجْرَةُ السِّمْسَارِ وَالدَّلَّالِ فَقَالَ الشَّارِحُ الزَّيْلَعِيُّ: إنْ كَانَتْ مَشْرُوطَةً فِي الْعَقْدِ تُضَمُّ‘‘.

(5/ 136)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144110201123

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں