بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

امانی نام کا معنی


سوال

"امانی" نام کا معنی بتائے؟

جواب

لغتِ عرب میں ’’اَمانی‘‘ (أَمَانِيٌّ) جمع ہے ’’امنیۃ‘‘ (أُمْنِیَّةٌ)  کی،  اس کا معنی ہے، تمنائیں، خواہشات اور  آرزو،یہ نام رکھنا اگر چہ درست ہے،تا ہم لڑکوں کا نام انبیاء اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم جب کہ لڑکیوں کے نام  ازواجِ مطہرات و دیگر صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے منتخب کرنا زیادہ بہتر ہے۔

لسان العرب میں ہے:

"ويقال ‌أمنية ‌على ‌أفعولة والجمع أماني."

 (‌‌فصل الميم، ج:15، ص:294، ط: دار صادر - بيروت)

معجم متن اللغة میں ہے:

"الأمنية: ما تتمناه ج أمانى وأمان. وهذا منى نفسى وهذه أمنيتها" عن اللسان."
"الأماني: الأكاذيب. الممناة: الأرض السوداء".

(م، ج:5، ص:3، ط: دار مكتبة الحياة - بيروت)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144412101337

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں