بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

امانی نام رکھنا


سوال

’’امانی‘‘  نام کے معنی کیا ہیں ؟ کیا ہم اپنی بیٹی کا نام ’’امانی‘‘  رکھ سکتے ہیں؟

جواب

لغتِ عرب میں ’’اَمانی‘‘ (أَمَانِيٌّ) جمع ہے ’’امنیۃ‘‘ (أُمْنِیَّةٌ)  کی،  اس کا معنی: تمنائیں، خواہشات اور  آرزوؤں  کے ہوں گے۔ 

اس کی بجائے صحابیات رضی اللہ عنہن میں سے کسی صحابیہ کے نام پر  یا اچھے معنیٰ پر مشتمل نام رکھنا چاہیے۔

لسان العرب (15/ 294):
"وَيُقَالُ: أُمْنِيّةٌ عَلَى أُفْعولة وَالْجَمْعُ أَمَانِيُّ".

معجم متن اللغة (5/ 356):
"الأمنية: ما تتمناه ج أمانى وأمان. وهذا منى نفسى وهذه أمنيتها" عن اللسان.
الأماني: الأكاذيب. الممناة: الأرض السوداء". فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144109200220

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں