میرے پاس بھائی کی رقم امانت ہے ، جب اس کو ضرورت ہو گی تو ادا کرنی ہے،تو کیا میں اس کی زکوٰۃ ادا کروں گا ؟
صورتِ مسئولہ میں آپ پر زکات واجب نہیں ہے، زکات اصل مالک پر واجب ہوتی ہے۔
فتاویٰ شامی میں ہے:
"(وسببه) أي سبب افتراضها (ملك نصاب حولي) نسبة للحول لحولانه عليه (تام) بالرفع صفة ملك، خرج مال المكاتب."
(كتاب الزكاة،ج: 2، ص: 259، ط: دار الفكر)
ایضاً
"(وشرطه) أي شرط افتراض أدائها (حولان الحول) وهو في ملكه."
(كتاب الزكاة،ج: 2، ص: 268، ط: دار الفكر)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144409100041
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن