بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

امام مسجد کو مرحومین کی طرف سے کپڑے وغیرہ دینا


سوال

 مسجد کے امام کو مرحومین کی طرف سے کپڑے وغیرہ دینا کیسا ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ  میں مسجد کے امام  کو مرحومین کی طرف سے  ایصال ثواب کے لیے  کپڑے وغیرہ دینا شرعا جائز ہے، اور اس کا ثواب مرحومین کو پہنچ جاتاہے۔

مشکاۃ المصابیح میں ہے:

"وعن سعد بن عبادة قال: «يا رسول الله إن أم سعد ماتت، فأي الصدقة أفضل؟ قال: " الماء " ‌فحفر ‌بئرا وقال: هذه لأم سعد» . رواه أبو داود والنسائي."

[مرقاة المفاتيح، باب فضل الصدقة، ج:4، ص:1342، ط:دار الفكر بيروت]

ترجمہ: حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ سعد کی (یعنی میری) والدہ کا انتقال ہوگیا ہے، ان کی طرف سے بہترین صدقہ کون سا ہوگا؟ آپ ﷺ نے فرمایا: پانی چنانچہ سعد رضی اللہ عنہ نے ایک کنواں کھدوادیا، اور یوں کہا: یہ سعد کی والدہ کے (ایصالِ ثواب کے) لیے ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"وفي البحر: ‌من ‌صام ‌أو ‌صلى أو تصدق وجعل ثوابه لغيره من الأموات والأحياء جاز، ويصل ثوابها إليهم عند أهل السنة والجماعة كذا في البدائع، ثم قال: وبهذا علم أنه لا فرق بين أن يكون المجعول له ميتا أو حيا."

[ باب صلاة الجنازة ، ج:2، ص:243، ط:سعيد]

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144401101294

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں