عمل نام رکھنا کیسا ہے؟
"عَمَل" عربی زبان کا لفظ ہے ،کام، پیشہ ، مشغلہ وغیرہ معانی میں استعمال ہوتا ہے۔یہ نام رکھنا منع تو نہیں ہے، لیکن مناسب بھی نہیں ہے۔
لفظ "أَمَل"(ہمزہ کے ساتھ) امید، توقع ، آرزو وغیرہ کے معانی میں آتا ہے، یہ نام بھی رکھ سکتے ہیں۔
تاہم بہتر یہ ہے کہ بچوں اور بچیوں کے نام صحابہ اور صحابیات کے نام پر رکھے جائیں۔
تاج العروس من جواہر القاموس میں ہے:
"العمل، محركة: المهنة، وأيضا الفعل ج: أعمال وزعم بعض من أئمة اللغة والأصول أن العمل أخص من الفعل لأنه فعل بنوع مشقة".
(باب اللام، فصل العين المهملة مع اللام،عمل، 30/ 55، ط: دار الهداية)
وفيه أيضاً:
"الأمل، كجبل ونجم وشبر الأخيرة عن ابن جني: الرجاء والأولى من اللغات هي المعروفة. ثم ظاهر كلامه كغيره، أن الأمل والرجاء شيء واحد".
(باب اللام، فصل الهمزة مع اللام، أم ل، 28/ 26، ط: دار الهداية)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144503101998
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن