امائرہ ، ایمن
برائے مہربانی ان ناموں کا مطلب بتا دیں اور اسلامی لحاظ سے یہ نام کیسےہیں؟
امائرہ کا معنی تلاش کے باوجود ہمیں نہیں مل سکا۔ لہٰذا جب تک اس کا درست معنی معلوم نہ ہو، مجہول المعنیٰ نام رکھنا مناسب نہیں ہے۔
'ایمن' نام رکھنا جائز ہے، اس کے معنی ہیں: برکت والا۔
(قاموس الوحید ،ص :1916،ط:ادارہ اسلامیات)
لسان العرب میں ہے :
"ورجل أيمَن: ميمون، والجمع أيامن.
وأَيْمُنُ:اسم رجل.
وأم أيمن: امرأة أعتقها رسول الله، صلى الله عليه وسلم، وهي حاضنة أولاده فزوجها من زيد فولدت له أسامة."
(فصل :الياء المثناة تحتها،ج:13،ص:465،ط:دار صادر)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144501100479
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن