بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عمائمہ نام رکھنا


سوال

"عمائمہ" نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

"عَمَائم" عمامہ کی جمع ہے، جس کی معنی دستار، پگڑی کے آتے ہیں، صاحبِ مرتبہ و شرف کے لیے بطورِ مجاز بھی مستعمل ہے، اسی طرح "عمیمۃ" کی جمع بھی "عمائم" آتی ہے، اس کا معنٰی ہے: جامع، کامل، مکمل، بہت زیادہ خیر۔

البتہ "عمائمہ" (یعنی آخری میم کے بعد ہ / ة  )  کا لفظ لغتِ عربی میں نہ مل سکا۔

دوسرے معنٰی کے اعتبار سے لڑکی کا نام "عمائم" رکھ سکتے ہیں، لیکن یہ جمع کا صیغہ ہے، اس لیے نہ رکھیں تو زیادہ بہتر ہے۔

باقی "عمائمہ" نام نہ رکھا جائے، عمدہ معانی کے اسماء میں سے کسی نام کا انتخاب کرلیا جائے، جس کے لیے ہماری ویب سائٹ پر موجود اسلامی نام کے  سیکشن سے استفادہ کیا جا سکتا ہے، تاہم  لڑکیوں کے لیے صحابیات رضوان اللہ علیہن کے اسماء میں سے کسی نام کا انتخاب بہتر ہوگا۔

عِمَامَة : (معجم الغني):

جمع: عَمَائِمُ، عِمَامٌ.

1- لَفَّ الْعِمَامَةَ عَلَى رَأْسِهِ :مَا يُلَفُّ مِنْ ثَوْبٍ طَوِيلٍ عَلَى الرَّأْسِ- يُزَيِّنُ رَأْسَهُ بِعِمَامَةٍ مَعْصُوبَةٍ عَلَى طَرْبُوشٍ أَحْمَرَ. (ع. غلاب)

2- رِجالُ الْعَمَائِمِ : أَيِ الْفُقَهَاءُ، الشُّيُوخُ- وَكُنْتُ لاَ أَرَى إِلاَّ أَصْحَابَ الْعَمَائِمِ ."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144204200322

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں