بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

علیانہ (Alyanah, ilyanah) نام


سوال

کیا لڑکی کے لیے علیانہ نام ٹھیک ہے ؟

جواب

’عَلْیانہ (Alyanah) ‘ (عین کے زبر اور لام کے سکون کے ساتھ) کا مطلب ہے معتدل حد میں لمبے قد والی عورت اور ’عِلْیانہ (Ilyanah)‘ (عین کے زیر اور لام کے سکون کے ساتھ) کا مطلب ہے بلند آواز والی عورت۔ معنی کے لحاظ سے دونوں طرح نام رکھنا جائز ہے تاہم صحابیات یا نیک خواتین کے نام یا بہتر معنی والے عربی الفاظ سے نام رکھنا زیادہ مناسب ہے۔

شمس العلوم ودواء كلام العرب من الكلوم  میں ہے :

"[العَلْيان]: الطويل المعتدل من الرجال. والعَلْيان: الطويل العالي من الجبال.... و [فُعْلان]، بضم الفاء، و [العُلْوان]: عنوان الكتاب.... و [فِعْلان]، بكسر الفاء

ي

[العِلْيان]: عالي الصوت، شديده.والعِلْيان: ذَكَرُ الضِّباع.وبَعيرٌ عِليان: أي جَسيمٌ قوي.وناقة عليان أيضاً كذلك، قال:واستحملوا كل علاةٍ عِلْيانوقيل: العِلْيان: الطويل.وعِلْيان: من أسماء الرجال.وعِلْيان : حي من هَمْدان، وهم ولد عِلْيان بن أرحب بن الدعام الأكبر."

(حرف العين، باب العين واللام وما بعدهما، فعلان بفتح الفاء، ي،  ج7، ص4732، دار الفكر)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144406100616

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں