بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

الویرا نام رکھنا


سوال

الویرا نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

”الویرا“ نام کے معنی  ہمیں نہیں مل سکے،اس لیے اس نام کے علاوہ کوئی دوسرا  نام رکھ لیا جائے، نیز  بچی کا نام رکھنا ہوتو بہتر یہ ہے کہ  صحابیات رضی اللہ عنہن یا  نیک خواتین کے نام پر یا کوئی اچھے معنٰی والا عربی نام رکھ لیں ۔ہماری ویب سائٹ اور ایپلی کیشن میں "اسلامی نام" کےعنوان سے ایک آپشن موجود ہے، اس  میں سے بھی  اچھے ناموں کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔

حدیث شریف میں ہے:

"عن أبي الدرداء، قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: "إنكم ‌تدعون ‌يوم القيامة باسمائكم وأسماء آبائكم، فاحسنوا أسماءكم."

(سنن أبي داود ، باب في تغيير الاسماء 7/ 303 ط:دار الرسالة العالمية )

ترجمہ:"حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ نقل كرتےہيں كہ حضورصلی اللہ عليہ وسلم نےفرماياكه قيامت كےدن تم كوتمہارےناموں سےاورتمہارے باپ كے ناموں سے پكاراجائےگا، پس تم اچھے نام رکھاکرو۔"

  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144506100158

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں