’القیہ‘ نام کے کیا معنی ہیں؟ مع دلیل بیان کریں۔
’’القیہ‘‘ نام کے معنی عربی لغت میں دلیل اور پہیلی کے ہیں جو کہ (لوگوں کو )دی جاتی ہیں ،لہذا یہ نام رکھنا درست نہیں ،بلکہ انبیاء علیھم السلام ،حضرات صحابہ اور صحابیات رضی اللہ عنھم وعنھن کے ناموں پر نام رکھنا بہتر ہے۔
المعجم الوسیط میں ہے:
"(الألقية) ما ألقي من الأحاجي والألغاز ويقال ألقيت عليه ألقية وألقيت إليه ألقية كلمة معاياة ليستخرجها والنازلة من نوازل الدهر."
(باب اللام ،ج:2،ص:836،ط:دار الدعوۃ)
فقط والله اعلم
فتوی نمبر : 144410101260
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن