بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

علامہ سخاویؒ کی کتاب القول البدیع اور علامہ مخدوم محمد ہاشم سندھیؒ کی کتاب ذریعۃ الوصول مستند ہے یا نہیں؟


سوال

علامہ سخاویؒ کی کتاب "القول البدیع"  اور علامہ مخدوم محمد ہاشم سندھیؒ کی کتاب  "ذریعۃ الوصول"  دونوں کتابوں کے بارے میں راہ نمائی فرمادیں آیا یہ مستند ہیں یا غیر مستند ؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں دونوں  کتابیں مستند ہیں اور  ان میں موجود  درود  کا ورد کرنا باعثِ برکت و ثواب ہے،البتہ اس میں موجود  تمام  درود  کے صیغوں کا احادیث میں منقول ہونا ثابت نہیں، اور  نہ  ہی  لازم ہے، بلکہ  بہت  سے درود  بزرگوں  کے  مجربات  میں  سے  ہیں جن کا ورد کرنا مصائب و بلایا کے  دفع کرنے کا اور  اللہ  کی رحمتوں اور  برکتوں کو متوجہ کرنے کا ذریعہ ہونا تجربہ سے ثابت ہے، اور  ان میں کوئی  خلافِ  شرع  بات   بھی  نہیں؛ لہٰذا ان دونوں کتابوں میں مذکورہ درود کے صیغے پڑھنا درست ہے۔   فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208201010

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں