میں نے اپنی بیٹی کا نام المیرہ رکھا ہے ۔لیکن اب مجھے اس نام کے معنی میں کچھ شکوک و شبہات ہیں کیونکہ میں نے اکثر لوگوں سے المیرہ لفظ الماری کے لئے سن رکھا ہے۔کیا آپ اس سلسلہ میں رہنمائی فرما سکتے ہیں ؟
’’اَلْمِیْرَۃ‘‘ عربی زبان میں سفر وغیرہ کے لیے جمع کی ہوئی کھانے کی چیزیں کے لیے استعمال ہوتا ہے . (القاموس الوحید، ص:۱۵۹۵ ط:ادارۃ الاسلامیات)
بہتر یہ ہے کہ اس کے بجائے صحابیات میں سے کسی صحابیہ کا نام یا عربی کے اچھے معنی والے لفظ سے نام رکھا جائے، اس سلسلے میں جامعہ کی ویب سائٹ میں اسلامی نام کے عنوان کے تحت بہت سارے نام موجود ہیں، ان میں سے کسی نام کو پسند کیا جاسکتا ہے۔
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144508102402
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن