بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 جمادى الاخرى 1446ھ 13 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

اللہ پاک نے انسان کو کیوں بنایا؟


سوال

اللہ پاک نے انسان کو کیوں بنایا؟

جواب

اللہ پاک نے انسان کو اس لیے بنایا،کہ انسان اپنے پیدا کرنے والے، یعنی اللہ رب العزۃ کی بندگی کرے، پھر اس بندگی  کے نتیجہ میں اس کو بدلہ میں ثواب اور جنت کی لازوال نعمتوں سے مالا مال فرمائے۔

تفسيرطبری میں ہے:

"و أولى القولين في ذلك بالصواب القول الذي ذكرنا عن ابن عباس، و هو: ما خلقت الجن و الإنس إلا لعبادتنا، و التذلل لأمرنا."

(القول في تأويل قوله تعالى: و ما خلقت الجن والإنس إلا ليعبدون...،  [الذاريات: 56] منهمج:، ص:٥٥٤، ط:مركز البحوث والدراسات الإسلامية بدار هجر)

تفسیر ثعلبی میں ہے:

"وقال عكرمة: إلا ‌ليعبدون ويطيعون فأثيب العابد وأعاقب الجاحد."

(ج:٢٤، ص:٥٦٧، ط:دار التفسير جدة)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144501100397

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں