ایک شخص نے اپنی بیوی کو کہا کہ "تم طلاق طلاق کرتی رہتی ہو،اللہ کرے کہ تمہیں طلاق ہو جائے"،آیا اس جملہ سے طلاق واقع ہوئی ہے یا نہیں ؟
صورت مسئولہ میں مذکورہ شخص کی بیوی پر مذکورہ جملے سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی ہے۔
فتاوی عالمگیریہ میں ہے:
"ولو قال: إن أحب الله أو رضي أو أراد أو قدر لا يقع الطلاق كذا في فتاوى قاضي خان."
(کتاب الطلاق،ج:1،ص:455،ط:رشیدیہ)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144604101436
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن