اللہ جس سے راضی ہو تو اس کو بیٹی عطا کرتا ہے اور جس کو خوش کرنا چاہتا ہے اس کو بیٹا عطا کرتا ہے۔ایسی کوئی حدیث ہے جس میں یہ بیان ہو؟
ہمیں ایسی کوئی روایت نہیں مل سکی جس میں اس طرح کی کوئی بات ہو ، لہذا جب تک کسی معتبر سند سے یہ بات ثابت نہ ہوجائے، اسے بطور حدیث بیان کرنے سے احتراز کیا جائے۔
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144205200335
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن