بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

علیزہ نام رکھنا مناسب نہیں ہے


سوال

علیزہ نام کے معنی؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں  لفظ  "علیزہ " کا معنی فارسی ،اردو اور عربی زبان کی مختلف لغات میں تلاش کرنےکےباوجودنہیں ملا،لہذا  علیزہ  نام رکھنا مناسب نہیں ہے ،لیکن بہتریہ ہے کہ اَزواجِ مطہرات اور صحابیات مکرمات رضوان اللہ علیہن اجمعین کے ناموں میں سے کسی نام پر نام رکھا جائے،اس سلسلے میں ہماری ویب سائٹ پر اسلامی نام کے عنوان سے بہت سارے نام موجود ہیں ،لڑکیوں کے اسلامی نام سے  متعلق اس  سے استفادہ کیا جا سکتاہے۔

المحیط البرہانی میں ہے:

"وفي الفتاوی: التسمية باسم لم یذکرہ اللہ تعالی في کتابه و لا ذکرہ رسول اللہ علیه السلام، و لا استعمله المسلمون تکلموا فیه و الأولی أن لاتفعل."

(کتاب الاستحسان والکراھیة، الفصل الثانی والعشرون في تسمیة الأولاد وکناھم 5/ 382 ط: دار الکتب العلمیة بیروت)

سنن ابی داود میں ہے:

"عن أبى الدرداء قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم « إنكم تدعون يوم القيامة بأسمائكم وأسماء آبائكم فأحسنوا أسماءكم »."

ترجمہ:"حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے ارشاد فرمایا کہ قیامت کے دن تم اپنے اوراپنے آباء کے ناموں سے پکارے جاؤگے لہٰذا اچھے نام رکھاکرو۔"

(سنن أبي داؤد، باب في تغییر الأسماء۔ج:4،ص:442،ط: دار الکتاب العربي بیروت)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144404101487

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں