بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

علیشاہ نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

علیشاہ کا کیا معنی ہے اور یہ نام رکھ سکتے ہیں؟

جواب

بظاہر یہ دو الفاظ "علی" اور "شاہ" کا مرکب ہے۔ لفظ ’’علی‘‘  حضرت علی رضی اللہ عنہ کا نام ہے اور لفظ ’’شاہ‘‘  سیدوں کے نام کا مخصوص لفظ ہے جو تعظیم کے لیے بولا جاتا ہے۔ لڑکے کا نام "علیشاہ" رکھنا درست ہے۔ تاہم اگر ’’علیشاہ‘‘  کسی لڑکی کا نام رکھنا ہو تو اس کی کوئی اصل نہ مل سکی۔ اس لیے اس کے بجائے صحابیات رضی اللہ عنہن یا نیک خواتین کے ناموں میں سے یا کوئی اچھے معنیٰ والا عربی نام رکھ لیجیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144203200793

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں