بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1445ھ 01 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

علی حسنین نام کا مطلب


سوال

علی حسنین نام کا بالکل صحیح مطلب کیا ہے؟

جواب

’’علی‘‘: رسول اللہ ﷺ کے چچا زاد، آپ ﷺ کے داماد اور  چوتھے خلیفہ راشد رضی اللہ عنہ اور دیگر کئی صحابہ رضی اللہ عنہم کا نام ہے،بمعنی بلند/مضبوط۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے فضائل بے شمار ہیں۔

"حسنین " کا معنی ہے: اچھا اور خوبصورت هونا، حضرت حسن اور حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہما دونوں کے لیے یہ لفظ استعمال ہوتا ہے، اور بعض روایات میں حضرت عمر نے حضرت علی رضی اللہ عنہما كو "ابو الحسنين" كا لقب دیا تھا، اور اکابرین علماءاور صلحاء میں بھی حسنین نام کی کئی مثالیں پائی جاتی ہیں ، یہ نام نسبت اور معنی دونوں اعتبار سے اچھا ہے۔

لہٰذا "علی حسنین" کا مطلب ہوا : بلند اور خوبصورت، نیز اس میں حضرت علی رضی اللہ عنہ اور ان کے دونوں صاحبزادوں حضرات حسنین رضی اللہ عنہما کی طرف نسبت بھی ہے، لہٰذا یہ نام رکھنا اچھا ہے۔

مصباح اللغات میں ہے: 

"حسَن، حسُن وحسنًا : خوبصورت ہون، حاسنه، محاسنه، خوبصورت میں مقابلۃ کرنا، نیک سلوک کرنا...خوبصورت هونا اچھا ہونا۔"

(مصباح اللغات ، ص: 153، ط: المکتبہ القدوسيہ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144401100854

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں