بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1445ھ 01 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

الفیہ نام رکھنا


سوال

 لڑکی کا نام الافیہ  یا الفیہ رکھنا کیسا ہے اور اس کا معنی کیا ہے ؟  Alafiya + Alfiya

جواب

صورتِ  مسئولہ  میں "أَلْفِيَّه"  میں  "أَلْف"  (بمعنٰی ہزار/ گنتی کا عدد) کی طرف نسبت ہے، اصطلاح میں  "أَلْفِيَّه"اس قصیدہ کو  کہتے ہیں جس میں کسی فن کے قواعد  بیان  کیے گئے ہوں  جس کے اشعار  کی تعداد  ہزار ہو۔

"الافیه"  عربی میں مستعمل نہیں ہے، اگر اس میں "ی" نسبتی ہو، اور  "آلاف"  ("أَلْف"کی جمع) کی طرف نسبت ہو تو معنی ہوگا: ہزاروں والی۔ بہرحال اس کا کوئی مقصودی معنی نہیں ملا ۔ (مصباح الغات،ص:38،ط قدیمی)

لہذا الفیہ یا الافیہ  کے بجائے صحابیات کے نام میں سے کوئی نام رکھا جائے ۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144309100309

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں