بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

علیزہ نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

علیزہ نام رکھنا کیسا ہے؟ راہنمائی فرمادیں۔

جواب

’’علیزه‘‘    کا لفظ بعینہ نہیں مل سکا،  البتہ ’’علز‘‘  کے معنی عربی میں:  بے چین ہونا، حواس باختہ ہونا، ہلکا پن، اور  اندر ہی اندر  گھٹنے  کے ہیں۔  لہٰذا یہ نام رکھنا درست نہیں ہے، نام رکھنے کے سلسلہ میں اس بات کا اہتمام کیا جائے کہ  لڑکی کا نام ازواج مطہرات،صحابیا ت رضی اللہ عنہن  یا کسی نیک خاتون کے نام پر رکھا جائے۔

مزید تفصیل کے لیے  ملاحظہ فرمائیں:

بچی کے نام رکھنے کی راہ نمائی

تاج العروس میں ہے:

"علز:

العلز، محركة: قلق وخفة وهلع وضجر واضطراب وشبه رعدة يصيب المريض والأسير، تقول: على علز بين الشراسيف، وعضاض قيد يمنع من الرسيف، كذا يصيب الحريص على الشيء كأنه لا يستقر مكانه من الوجع. قد يوصف به المحتضر فيقال: هو في علز الموت، أي في قلقه وكربه"

(تاج العروس من جواهر القاموس، ١٥/ ٢٤٢، ط: دار إحياء التراث)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144409101297

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں