بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

علیزہ / عزیزہ نام رکھنا


سوال

علیزہ ہے یا عزیزہ ؟

جواب

آپ  کا سوال واضح نہیں ہے  ،اگر سوال کا مقصد یہ ہے کہ مذکورہ دونوں ناموں میں کون سا نام درست ہے؟ تو اس میں عزیزہ نام درست ہے ،’’ عزیزہ ‘‘ کے معنی ہیں : طاقتور، عزت دار ،جب کہ  ’’علیزه‘‘   کا لفظ  بعینہ عربی زبان میں نہیں   مل سکا،  البتہ ’’علز‘‘  کے معنی عربی میں  گھبرانے اور ڈرنے اور مائل ہونے کے  ہیں، اس لیے اگر کسی بچی کا نام رکھنا ہے، تو  ’’علیزه‘‘  کے بجائے  یا تو’’ عزیزہ ‘‘ رکھ لیں ،یا کسی صحابیہ رضی اللہ عنہا یا نیک خاتون کے نام پر یا اچھے معنیٰ والا عربی نام رکھ لیجیے۔ اس سلسلے میں ہماری ویب سائٹ کے اسلامی ناموں کے سیکشن سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

وفي تاج العروس من جواهر القاموس:

"علز  العلز ، محركة : قلق وخفة وهلع وضجر واضطراب وشبه رعدة يصيب المريض والأسير."

 (15/ 242 ط: دار الهداية)

وفي تاج العروس من جواهر القاموس:

"قال أبو زيد : عز الرجل يعز  عزا  وعزة ، إذا قوي بعد ذلة وصار  عزيزا .  وأعزه الله تعالى : جعله عزيزا."

(15/ 219 ط: دار الهداية)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307101506

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں