بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

علیشا یا علیشہ اور اریبہ نام کا معنیٰ اور رکھنے کا حکم


سوال

علیشا اور اریبہ نام شرعی لحاظ سے کیسے ہیں؟ اور اس کے معنی کیا ہیں؟

جواب

اصل نام ’’علیشہ‘‘  ہے، اور یہ ’’عالی شاہ‘‘  سے بناہے، ’’علیشہ‘‘  کے معنی بلند بادشاہ، عظیم المرتبت بادشاہ۔ یہ مذکر لفظ ہے،  بچیوں کے لیے صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کوئی اچھا نام تجویز کریں۔

’’اریبہ‘‘  (اَرِیْبَهْ) کے ایک معنیٰ عقل مند  کے آتے ہیں اور دوسرا  معنیٰ وسعت والی، کشادہ،  کے بھی آتے ہیں، مذکورہ معانی کے اعتبار سے یہ نام رکھنا درست ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108200201

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں