بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

الکحل کی آمیزش والی ڈبل روٹی کا حکم


سوال

اٹلی میں جو ڈبل روٹی استعمال ہوتی ہے، اس میں الکحل استعمال ہوتا ہے،  لیکن کون ساالکحل استعمال ہوتا ہے یہ ہمیں پتہ نہیں ہے ، بیکری والے کہتے ہیں کہ یہ صرف ڈبل روٹی کو تازہ رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جس سے ذائقہ تبدیل نہیں ہوتا اور نہ ہی اس میں نشہ ہوتا ہے ، تو اب یہ ڈبل روٹی کھانا ہمارے لیے جائز ہے؟

جواب

واضح رہے کہ الکحل دو قسم کا ہوتا ہے ،  ایک وہ ہے جو منقیٰ، انگور، یا کھجور کی شراب سےحاصل کیا گیا ہو،  یہ بالاتفاق ناپاک  وحرام ہے، اس کا استعمال اور اس کی خریدوفروخت ناجائز ہے، دوسرا وہ ہے جو مذکورہ  بالا اشیاء کے علاوہ کسی اور چیز مثلاً جو، آلو، شہد، گنا، سبزی وغیرہ سے حاصل کیا گیا ہو، اس کا استعمال اور اس کی خریدوفروخت جائز ہے بشر ط یہ کہ نشہ آور نہ ہو۔

لہٰذا صورتِ مسئولہ میں اگر ڈبل روٹی میں الکحل کی پہلی قسم شامل کی جارہی ہے تو اس کا کھانا بالکل جائز نہیں ہے،  لیکن اگر مذکورہ ڈبل روٹی میں الکحل کی دوسری قسم شامل کی جارہی ہے تو ، مذکورہ ڈبل روٹی کھانا جائز ہے۔فقط و اللہ  اعلم 


فتوی نمبر : 144405101660

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں