علایا کسی لڑکی کا نام رکھنا کیسا ہے ؟
واضح رہے کہ لفظِ "علایا" عربی میں’’علایة‘‘ہے، اس کے آخر میں " الف " کے بجائے گول " ہ " ہے، یعنی علایہ جس کا معنی ہے ،بلند جگہ،معنی کے اعتبار سے یہ نام اگر چہ درست ہے ، بہتر یہ ہے کہ صحابیات یا نیک خواتین کے نام پر بچی کا نام رکھا جائے۔
التكملة والذيل والصلة للصغاني میں ہے:
"والعلاية: موضع. وكل موضع مرتفع علاية. و"علاية": مكان عالٍ."
(فصل العین، ج:6، ص:475، ط:دار الكتب)
فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144408100523
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن