بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عالم ارواح میں حضور علیہ السلام اور حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کے مابین دوڑ کے واقعہ کی تحقیق


سوال

ایک  عالم نے اپنے بیان میں فرمایا ہے کہ عالم ارواح میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اور حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا دوڑ کا مقابلہ ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ میری روح ، ابوبکر سے ایک قدم آگے نکل گئی اور ابو بکر صدیق کا قدم ایک پاؤں پیچھے رہ گیا، اور وہ فرق آج تک آرہا ہے ۔

کیا یہ بات درست ہے ؟

جواب

 ایسا کوئی واقعہ ہمیں  کتبِ احادیث وتاریخ وغیرہ  میں  نہیں مل سکا ، لہذاجب تک  ایسا واقعہ   معتبر سند سے ثابت نہ ہوجائے ، اس کے بیان سے احتراز کرنا چاہیے ۔فقط واللہ اعلم  


فتوی نمبر : 144506100725

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں