بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

الھدی انٹرنیشنل کا حکم


سوال

الھدی انٹرنیشنل کے بارے میں کیا فتوی ہے؟

جواب

’’الھدیٰ انٹرنیشنل‘‘  اور اس  کی بانیہ ڈاکٹر فرحت ہاشمی کے بہت سے افکار اور نظریات گمراہ کن ، فتنہ انگیز  اور غلط ہیں، (جیسے اجماعِ امت کو اہمیت نہ دینا، تقلید کو علی الاطلاق شرک کہنا، تین طلاق کو ایک طلاق کہنا، بغیر طہارت کے قرآن چھونا، وغیرہ) اس لیے ان کے درس میں شرکت کرنا ، اس کی دعوت دینا  اور ان کے پروگرامات سننا جائز نہیں ہے۔

نیز عوام کے لیے اس تنظیم کے لٹریچر ، رسالوں اور کتابوں کے مطالعہ سے اجتناب لازم ہے، بلکہ حتی الوسع  دوسروں کو بھی اس سے بچانا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109201711

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں