بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اکسم واحد نام رکھنے کا حکم


سوال

"اکسم واحد" نام کے معنی کیا ہیں؟ کیا یہ نام لڑکے کے لیے صحیح ہے ؟

جواب

واضح رہے کہ اکسم واحد دو ناموں کا مجموعہ ہے،اکسم کے معنی ہیں معاش کے لیے محنت و کوشش کرنے والا ،جنگ کی آگ بھڑکانے والا،سوکھی چیز کو باریک کرنے والا، اور واحد کے معنی ایک کےآتے ہیں ،مذکورہ نام رکھنااگرچہ درست ہے،البتہ اس سے ملتا جلتا ایک نام " اکثم " ہے جو کئی صحابہ رضی اللہ عنہم کا نام تھااور  صحابی کے نام پر نام رکھنا باعثِ خیر وبرکت ہے،لہذا " اکسم " کے بجائے "اکثم " نام رکھ لیا جائے۔

قاموس الوحید میں ہے:

"كسم۔كسما:معاش کے لیے محنت و کوشش کرنا،الحرب: جنگ کی آگ بھڑکانا،الشيئ اليابس: سوکھی چیز کو ہاتھ سے چورنا ،باریک کرنا۔"

( مادہ: كسم،1406/2،ط: ادارۂ اسلامیات،لاہور)

تاج العروس میں ہے:

"(والأكثم: الواسع البطن).(و) قيل: (الشبعان) كما في الصحاح، وهما بالتاء أيضا عن ثعلب، وقد تقدم، ويقال: إنه الأيهم أكثم: الأيهم: الأعمى، وقيل: الأكثم: العظيم البطن. وقال ابن بري: يقال: رجل أكثم، إذا امتلأ بطنه من الشبع. وأنشد ابن الأعرابي:

(فبات يسوي بركها وسنامها … كأن لم يجع من قبلها وهو أكثم).

(و) الأكثم: (الطريق الواسع). (و) أيضا: (الضخم من الأركاب). أي: الفروج.

(و) أكثم (بن الجون: صحابي) رضي الله تعالى عنه، ويقال: هو أبو معبد الخزاعي."

(فصل الكاف مع الميم، 328/33، ط: دار الھداية)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144408101296

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں