بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 شوال 1445ھ 06 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

احرام کی حالت میں ایسے چپل پہنے رکھے جس میں پاؤں کی ہڈی چھپی رہے تو کیا حکم ہے


سوال

 احرام میں ایسے چپل پہنے رکھے جس میں پاؤں کی ہڈی چھپی رہی تو کیا عمرہ ادا ہو جائے گا ۔

جواب

حالت احرام میں ایسی چپل استعمال کرنا جس میں پنجہ سے اوپر ابھری ہوئی ہڈی ڈھکی ہوئی ہو ممنوع ہے، ابھری ہوئی ہڈی کا کھلا رہنا ضروری ہے۔  لہذا اگر ایک دن یا ایک رات  ایسی چپل پہنی  رکھی جس میں ابھری ہوئی ہڈی ڈھکی ہوئی تھی، تو ایک دم واجب ہوگا اور اگر ایک دن یا ایک رات سے  کم ایسی چپل پہنی، تو صدقہ لازم ہوگا اور اگر ایک گھنٹہ سے کم پہنا تو ایک دو مٹھی گیہوں یا اس کی قیمت کا صدقہ واجب ہوگا۔ 

حاشیۃ ارشاد الساری میں ہے:

"(و لبس الخفين) اي الا ان لا يجد نعلين فانه يقطعهما اسفل من الكعبين ( و الجوربين) اي لبسهما سواء كانا منعلين او غير منعلين ( و كل ما يواري الكعب الذي عند معقد شراك النعل ) اي في المفصل الذي وسط القدم لا الكعب المعتبر عند غسل الرجلين."

(باب الحرام ، فصل فی محرمات الاحرام ص: ۱۶۸،المکتبۃ الامدادیۃ)

فتاوی شامی میں ہے:

"(وخفين إلا أن لا يجد نعلين فيقطعهما أسفل من الكعبين) عند معقد الشراك.(قوله وخفين) أي للرجال فإن المرأة تلبس المخيط والخفين كما في قاضي خان قهستاني."

(کتاب الحج ، ج: ۲، صفحہ:  ۴۹۰،ایچ ایم سعید)

مناسک ملا  علی قاری میں ہے:

"فإذا لبس مخيطاً يوماً كاملاً أو ليلةً كاملةً فعليه دم، وفي أقل من يوم أوليلة  صدقة وكذا لو لبس ساعة فصدقة وفي أقل من ساعة قبضة من بر".

(باب الجنایات وانواعہا، صفحہ: ۴۲۴ و۴۲۵و ۴۲۶، ط: الامدادیۃ مکۃ المکرمۃ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144503100485

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں