بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اکیلے نماز پڑھتے وقت اقامت کہنا


سوال

اکیلے نماز پڑھتے وقت اقامت پڑھنا کیسا ہے  ؟

جواب

اگر کوئی شخص گھر میں  اکیلے نمازپڑھ رہا ہے تو اس کے لیے اقامت کہنا مستحب ہے ،اتنی آوازسے اقامت کہنی چاہیے  کہ  سنائی دے ۔

"(... و هو سنة) للرجال في مکان عال (مؤکدة) هي کالواجب في لحوق الإثم (للفرائض) الخمس (في وقتها ولو قضاء) لأنه سنة للصلاة ... (قوله: للفرائض الخمس إلخ) دخلت الجمعة، بحر، وشمل حالة السفر والحضر والانفراد والجماعة. قال في مواهب الرحمن ونور الإیضاح ولو منفردًا أداءً أو قضاءً سفرًا أو حضرًا. اهـ. لکن لایکره تركه لمصل في بیته في المصر؛ لأنّ أذان الحي یكفیه کما سیأتي. و في الإمداد: أنه یأتي به ندبًا و سیأتي تمامه فافهم، ویستثنی ظهر یوم الجمعة في المصر لمعذور وما یقضی من الفوائت في مسجد کما سیذکرہ."

(رد المحتار 1/ 48،ط: سعید)

’’آپ کے مسائل اور ان کاحل ‘‘ میں ہے :

"اقامت تنہا نماز پڑھنے والے کے لیے بھی مسنون ہے ،اتنی آواز سے کہے کہ سنائی دے ۔"

(ج:۳ ص:۳۱۵ط:مکتبہ لدھیانوی )

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207200292

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں