بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

اکیلے تراویح میں قرآن پڑھنے کا حکم


سوال

کیااکیلا آدمی تراویح میں قرآن پاک پڑھ سکتا ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں  بغیر جماعت کے  اکیلا  آدمی تراویح میں قرآن  پاک   پڑھ سکتاہے، اور تراویح ادا ہوجائے گی ، البتہ اکیلے تراویح پڑھنے کی صورت میں  مسجد کے  جماعت کے ثواب سے محروم رہے گا۔

حاشیہ ابن عابدین میں  ہے:

"(قوله والجماعة فيها سنة على الكفاية إلخ) أفاد أن أصل التراويح سنة عين، فلو تركها واحد كره، بخلاف صلاتها بالجماعة فإنها سنة كفاية، فلو تركها الكل أساءوا؛ أما لو تخلف عنها رجل من أفراد الناس وصلى في بيته فقد ترك الفضيلة، وإن صلى أحد في البيت بالجماعة لم ينالوا فضل ‌جماعة المسجد."

(کتاب الصلوۃ ، باب الوتر والنوافل ج : 2 ص : 45 ط : سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144308102291

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں