ایک تولہ سونے کی سالانہ زکوٰۃ کتنی بنتی ہے؟
اگر کسی کے پاس صرف ایک تولہ سونا ہو، اس کے علاوہ اس کے پاس نہ چاندی ہو، نہ ضرورتِ اصلیہ سے زائد کچھ نقدی ہو، اور نہ ہی مالِ تجارت ہو، تو اس صورت میں محض ایک تولہ سونے پر زکات ادا کرنا لازم نہیں ہوگا۔البتہ اگر سونے کے ساتھ ضرورتِ اصلیہ سے زائد کچھ نقدی، چاندی یا مالِ تجارت بھی ہو، تو سال گزرنے پر سب کی مجموعی مالیت کا ڈھائی فیصد (یعنی چالیسواں حصہ) بطور زکات دینا لازم ہوگا۔
ضرورتِ اصلیہ سے مراد وہ ضروریات ہیں جن پر انسان کی زندگی، عزت، آبرو کا مدار ہو، یعنی کھانا پینا، لباس، رہائش سے متعلق ضروریات وغیرہ۔
الدر المختار میں ہے:
"(نصاب الذهب عشرون مثقالا...)"
(كتاب الزكاة، باب زكاة المال، ج: 2، ص: 295، ط: سعید)
وفيه أيضاً :
"(وقيمة العرض) للتجارة (تضم إلى الثمنين) لأن الكل للتجارة وضعا وجعلا (و) يضم (الذهب إلى الفضة) وعكسه بجامع الثمنية (قيمة)."
(كتاب الزكاة، باب زكاة المال، ج: 2، ص: 303، ط: سعید)
فتاویٰ ھندیہ میں ہے:
"(ومنها فراغ المال) عن حاجته الأصلية فليس في دور السكنى وثياب البدن وأثاث المنازل ودواب الركوب وعبيد الخدمة وسلاح الاستعمال زكاة، وكذا طعام أهله وما يتجمل به من الأواني إذا لم يكن من الذهب والفضة، وكذا الجوهر واللؤلؤ والياقوت والبلخش والزمرد ونحوها إذا لم يكن للتجارة، وكذا لو اشترى فلوسا للنفقة كذا في العيني شرح الهداية وكذا كتب العلم إن كان من أهله وآلات المحترفين كذا في السراج الوهاج هذا في الآلات التي ينتفع بنفسها."
(كتاب الزكاة، الباب الأول، ج: 1، ص: 172، ط: المكتبة الحبيبية)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144610101496
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن