بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عکامس لفظ کا معنیٰ


سوال

"عکامس" نام کے معنی کیا ہیں ؟

جواب

عكامس "عكمس "العكمس "یہ سب عربی زبان کے الفاظ  ہیں ،جن  کے درجِ ذیل معانی  عربی لغت کی کتابوں میں موجود ہیں :

1۔موٹے تازے اونٹوں کے ریوڑ  کو "عکامس یا عکمس"کہتے ہیں ۔

2۔جب اونٹوں کے ریوڑ کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ جائے تو اس کو بھی" عکامس"کہتے ہیں ۔

3۔جب کسی چیز کے افراد کثیر ہونے کے ساتھ ساتھ باہم ایک دوسرے سے اس طرح متصل اور چپکے ہوئے  ہوں  کہ  کثرت  کی  وجہ  سے  "مانندِ ظلمت " دکھائی  دیتے  ہوں تو  اس کو  بھی   "عکامس"کہتے ہیں ۔

4۔اسی طرح " عکمس "کے معنی "ظلمت واندھیرا" کے بھی آتے ہیں ،جیسے عربی میں کہا جاتا ہے ،"لیل عکمس "اندھیری رات ،اور "لیل عکامس"انتہائی اندھیری رات ۔

فائدہ :

لفظِ"عکامس "کا معنی معلوم کرنے سے مقصود اگر  کسی بچے کا نام رکھنا ہے ،تو معنی کے لحاظ سے "عکامس "نام رکھنا مناسب   نہیں ہے ،بہتر یہ ہے کہ انبیاء کرام  علیہم السلام ،صحابہ رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین یا سلف صالحین  رحمہم اللہ تعالیٰ کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کر لیا جائے  ،نیز ہماری جامعہ کی ویب سائٹ پے بھی اچھے ناموں کا عمدہ ذخیرہ موجود ہے ،وہاں سے بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے ۔

لسان العرب میں ہے :

"عكمس: العكمس والعكامس: القطيع الضخم من الإبل. وقال اللحياني: إبل عكامس وعكابس وعكمس وعكبس إذا كثرت. قال أبو حاتم: إذا قاربت الإبل الألف فهي عكامس. وكل شيء تراكب وتراكم وكثر حتى يظلم من كثرته، فهو عكامس وعكمس؛ قال العجاج:عكامس كالسندس المنشور وليل عكامس: مظلم متراكب الظلمة شديدها. وقد عكمس الليل عكمسة إذا أظلم وتعكمس ."

(فصل في العين المهملة،ج:6،ص:145 ،ط:دار صادر )

تاج العروس میں ہے :

"‌‌ع ك م س

عكمس الليل: أظلم، كتعكمس. والعكموس، بالضم: الحمار، حميرية، وهو مقلوب الكسعوم والعكسوم، ويذكر في محله. وإبل عكمس وعكامس كعلبط وعلابط: كثيرة، أو قاربت الألف، وكذلك عكبس وعكابس، وقد تقدم عن اللحياني وأبي حاتم. وقال غيرهما: العكمس والعكامس: القطيع الضخم من الإبل، وكذلك الكعمس والكعامس، ويروى بالشين، والسين أعلى. وليل ‌عكامس: مظلم متراكب الظلمة شديدها، وكل شي تراكب وتراكم وكثر حتى يظلم من كثرته فهو ‌عكامس وعكمس. وليل عكمس مثل ‌عكامس، وهذا نقله الصاغاني. وقال ابن فارس: ليل ‌عكامس: منحوت من عكس وعمس، لأن في عمس معنى من معاني الإخفاء، والظلمة تخفي."

(فصل في السين مع السين المهملتين، ج:16 ،ص:275 ،ط:دارالهداية)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144411101500

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں