فتوی نمبر:1896میرے تایا کا انتقال ہوگیا ، ان کی چاربیٹیاں ،ایک بیٹااورایک بیوی ہے،کس طرح سے ان کی میراث تقسیم ہوگی؟ریٹ بتادیجئے۔ اوران کے ماں باپ پہلے انتقال کرچکے ہیں۔جبکہ ان کے تین بھائی اورایک بہن بھی ہے۔
صورت مسئولہ میں مرحوم کے کل ترکہ کو48/حصوں میں تقسیم کرکے 6/حصے مرحوم کی بیوہ کو،14/حصے مرحوم کے بیٹے کواور7،7/حصے مرحوم کی ہرایک بیٹی کودیئے جائیں گے۔یعنی 100/روپے میں سے 12.50روپے بیوہ کو،29.16روپے بیٹے کو اور14.58روپے ہرایک بیٹی کوملیں گے۔اولاد کی موجودگی میں مرحوم کے بہن بھائیوں کوحصہ نہیں ملے گا۔ فقط واللہ اعلم۔
فتوی نمبر : 143604200018
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن