میں نے ایک بیان میں سنا کہ ایک شخص نے اسلام قبول کیا تو اس سے پوچھا گیا کہ اسلام کی کس چیز نے تجھے متاثر کیا، وہ کہنے لگا سیرت کا ایک واقعہ میرے اسلام لانے کا سبب بن گیا، وہ یہ کہ ایک دن مجلس لگی ہوئی تھی، ایک صحابی اٹھے اور کہا: یا رسول اللہ صلی علیہ وآلہ وسلم آپ دعا کردیں میرا بچہ بہت دن سےمل نہیں رہا ہے، کہیں کھوگیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی، ایک اور صحابی اٹھے اور کہا: یارسول اللہ صلی علیہ وآلہ وسلم اس کے بیٹے کو میں نے وہا ں فلانے باغ میں بچوں کے ساتھ کھیلتے دیکھا ہے، وہ صحابی اٹھے اور بھاگ کے جانے لگے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلایا اور فرمایا: بہت جلدی ہے! میں نے اس لیے بلایا ہے کہ تم جب اپنے بیٹے کو دیکھو تو اسے وہا ں بیٹا نہیں کہنا، یہ شوق گھر پر پورا کرلینا ، صحابی نے کہا: کیوں؟ فرما یا: اس لیے کہ ان بچوں میں کوئی یتیم بچا ہوا تو تم جب اپنے بیٹۓ کو بیٹا کہہ کر پکارو گے تو اس کا دل دکھے گا کہ کاش مجھے بھی کوئی بیٹا کہنے والا ہوتا، یہ واقعہ صحیح ہے کیا؟
معتبر اور مستند کتب میں تتبع اور تلاش کے بعد اس طرح کا کوئی واقعہ نہیں ملا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144211201731
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن