بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایک تولہ سونا کے ساتھ کچھ نقد رقم ہوتو قربانی واجب ہے یا نہیں ؟


سوال

اگر کسی عورت کے پاس ایک تولہ سونا ہے اور پانچ سو یا ہزار روپے ہوں تو کیا اس پر قربانی لازم ہے یا  نہیں؟

جواب

قربانی ہر اس عاقل بالغ مقیم مسلمان مرد اور عورت پر واجب ہے جو عید الاضحیٰ کے دنوں میں نصاب کا مالک ہو ، یعنی اگر اس کے پاس  سونا ہو تو ساڑھے سات تولہ کے مالک ہونے سے وہ صاحبِ نصاب بن جائے گا،اگر   اس کے پاس چاندی ہے تو ساڑھے باون تولہ چاندی کا مالک ہونے سے وہ صاحبِ نصاب بن جائے گا  ، کیش اور مالِ تجارت کا نصاب بھی آج کل چاندی کے حساب سے ہی لگایا جائے گا، اور اگر ان میں سے دو یا زائد جنسوں کا مالک ہواور  اس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی تک پہنچ جائے  تو نصاب کا مالک شمار ہو گا۔ یا اس کی ملکیت میں ضرورت سے زائد اتنا سامان ہو جس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر ہو ، ایسے شخص پر قربانی واجب ہو گی۔

لہذا  اگر کسی عورت کے پاس عید الاضحیٰ کے دنوں میں سونا نصاب (ساڑھے سات تولہ ) سے کم ہو،جیساکہ سوال میں مذکور ہے کہ ایک تولہ سونا ہے، لیکن ساتھ میں ضرورت سے زائد کچھ نقد رقم بھی  موجود ہو اور وہ رقم اگر چہ پانچ سو ہزار روپے ہوں اور سونے کی قیمت کو نقدی کے ساتھ ملانے سے مجموعی قیمت چاندی کے نصاب (ساڑھے باون تولہ چاندی) کی قیمت کے برابر یا اس سے زیادہ ہے تو اس عورت پر قربانی واجب ہوگی۔فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144112200048

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں