بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایک روایت کی سند


سوال

میں نے ایک خطیب کا بیان سنا وہ فرما رہے تھے:  سیدنا عیسی علیہ السلام  کا گھر نہیں تھا،رات آئی ،درخت کے نیچے سوگئے ،ایک رات بارش ہوئی ،کوئی جگہ نہیں ملی ،ایک جگہ غار پر نظر پڑی،اندر جانے لگے تو شیر بیٹھا ہوا تھا تو باہر نکل آئے، فرمانے لگے :یا اللہ !تو نے شیروں کو ٹھکانہ دیا ،مریم کے بیٹے کا ٹھکانہ ہی کوئی نہیں !اس پر اللہ نے فرمایا :عیسی ! تیری آج  کی رات کے بدلے جنت کی چار سو حوروں سے تیری شادی کروں گا اور ایک ہزار سال تیرا ولیمہ کھلاؤں  گا۔ اس روایت کی سند فراہم کر دیں !

جواب

تحقیق و تلاش کے باوجود ہمیں اس روایت کی سند مستند کتبِ  احادیث میں نہیں ملی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144303200002

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں