بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایک رکعت وترنماز پڑھنے کا طریقہ


سوال

ایک رکعت وتر پڑھنے کا طریقہ بتا دیں؟

جواب

واضح رہے کہ دلائل کی روشنی میں نمازِ وتر کی تین رکعات ہیں، اور حنفیہ کے نزدیک یہی راجح ہے، ایک رکعت مستقل طور پر کوئی نماز نہیں ہے، نہ فرائض میں، نہ سنن و نوافل میں، نہ دن میں نہ ہی رات میں، جن روایات میں ایک رکعت کے ذریعے نماز کو وتر (طاق) بنانے کا ذکر ہے، اس کی توجیہات اور دیگر تفصیلات شروحِ حدیث میں مذکور ہیں، یہاں اس کا موقع نہیں ہے، لہٰذا وتر کی تین رکعات ایک سلام کے ساتھ ہی ادا کرنی چاہییں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144201200963

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں