بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

لِكُلِّ شَيْءٍ مَعْدِنٌ، وَمَعْدِنُ التَّقْوَى قُلُوبُ الْعَارِفِينَ حدیث کی تخریج


سوال

"لکل شیئ معدن ومعدن التقویٰ قلوب العارفین".

کیا یہ حدیث موضوع ہے ؟ 

جواب

یہ روایت امام ہیثمی رحمہ اللہ نے اپنی کتاب مجمع الزوائد میں امام طبرانی رحمہ اللہ کی المعجم الکبیر کے حوالے سے نقل کی ہے، روایت موضوع  تو  نہیں،  لیکن امام ہیثمی کے مطابق اس کی سند میں ایک راوی محمد بن رجاء ضعیف ہیں۔ 

"عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ  قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لِكُلِّ شَيْءٍ مَعْدِنٌ، وَمَعْدِنُ التَّقْوَى قُلُوبُ الْعَارِفِينَ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ  وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ رَجَاءٍ  ، وَهُوَ ضَعِيفٌ."

(مجمع الزوائد، كتاب الزهد، بَابٌ مَعَادِنُ التَّقْوَى قُلُوبُ الْعَارِفِينَ وَالصَّالِحِينَ، رقم الحديث: ١٧٢٤٤، ١٠/ ٢٦٨)   

فقط والله اعلم 


فتوی نمبر : 144205201230

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں