بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

اجر عظیم سے متعلق عوام میں مشہور ایک روایت کی تحقیق


سوال

محمّد ﷺ جبرئیل عَلَيْهِ ٱلسَّلَامُ سے پوچھتے ہیں:  اجرِ عظیم کیا ہے؟ تو جبرئیل علیہ السلام کہتے ہیں: اے اللہ کے رسول، دنیا میں جتنے بھی درخت ہیں، سب کے پتوں کو ایک ایک کر کے گنا جا سکتا ہے اور دنیا میں جتنا بھی پانی ہے، اس کے   ایک ایک قطرے کو گنا جا سکتا ہے اور اللہ اوپر سے جو بارش کرواتے ہیں ، اس کے بھی ایک ایک قطرے کو گنا جا سکتا ہے، لیکن  اللہ تعالیٰ نے اجرِ عظیم میں کتنی نیکیاں رکھی ہیں،  اسے کوئی نہیں گن سکتا۔

اس حدیث کی تصدیق مطلوب ہے؟

جواب

ایسی کوئی روایت ہمیں کسی معتبر ماخذ وغیرہ میں نہیں مل سکی، لہذا جب تک کسی معتبر سند سے ثابت نہ ہو،  اسے حدیث کہہ کر بیان نہیں کرنا چاہیے ۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144412101235

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں