بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اجنبیہ خاتون سے تحفہ وصول کرنا


سوال

ایک عورت مجھے کپڑے اور پیسے بھیجتی ہے،   اور منع کروں تو کسی اور کے ہاتھ بھیج دیتی ہے، وہ بھی شادی شدہ ہے،   اور میں بھی مگر اس کے ساتھ زیادتی کی تھی، پھر میں نے اور اس نے بھی توبہ کر لی ہے۔ رہنمائی فرمائیں کیا کروں؟

جواب

مطلقًا کسی غیر محرم سے بالواسطہ (پردے کے اَحکام کی رعایت کے ساتھ) تحفہ وصول کرنا تو ممنوع نہیں ہے، البتہ صورتِ مسئولہ میں مذکورہ خاتون سے تحائف وصول کرنا، روابط کے دوبارہ قائم ہونے کا سبب بن سکتا ہے، لہذا اس کے تحائف اسے لوٹادیا کریں؛ تاکہ اسے ترکِ تعلق کی خبر ہو، اور اگر لوٹانا کسی وجہ سے ممکن نہ ہو، تو اس صورت میں اس کے تحائف کسی ایسے فرد کو دے دینا مناسب ہوگا، جس کی خبر اس خاتون کو ہوجائے، اور  ترکِ تعلق کا علم ہو۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144111201598

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں