بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

اجنبیہ عورت کو ہمیشہ کےلیے اپنے اوپر حرام کرنا


سوال

اگر کوئی شخص کسی ایسی عورت سے جو ابھی اس کے نکاح میں نہیں ہے یہ کہدے کہ تو مجھ پر ہمیشہ کے لئے حرام ہے ،تو کیا وہ اس پر ہمیشہ کے لئے حرام ہو گی یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ اگر کسی شخص نے کسی ایسی عورت سے جو اس کے نکاح میں نہیں تھی اس کو یہ کہا کہ"تو مجھ پر ہمیشہ کےلیے حرام ہے" تو وہ عورت مذکورہ شخص پر ہمیشہ کےلیے حرام نہیں ہوگی لہذا اگر دونوں کے درمیان حرمت کا کوئی اور رشتہ اور تعلق نہ ہو تو مذکورہ شخص اس عورت کے ساتھ شرعاً نکاح کرسکتا ہے۔

اللباب فی شرح الکتاب میں ہے:

"ولا يصح إضافة الطلاق إلا أن يكون الحالف مالكاً أو يضيفه إلى ملكٍ وإن قال لأجنبيةٍ " إن دخلت الدار فأنت طالقٌ" ثم تزوجها فدخلت الدار لم تطلق."

(كتاب الطلاق،ج:3،ص:46،ط:المکتبۃ العلمیہ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144405101405

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں