بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اجنبی انسان کے سامنے گوشت وغیرہ نہ دھونا


سوال

اگر ہم گھر میں مچھلی یا گوشت دھوتے  هيں تو بعض لوگوں کا عقیدہ ہے کہ کوئی اجنبی انسان کے سامنے مچھلی یا گوشت نہ دھوئیں،  کیوں کہ کسی نے دیکھا تو اس کو نہ دکھائیں ورنہ آپ کو الٹی وغیرہ ہوں  گی، کیا ایسا کرنا صحیح ہے۔

جواب

کسی اجنبی انسان کے سامنے گوشت وغیرہ نہ دھونے سے متعلق شریعت میں کوئی حکم نہیں،یہ ایک غلط  وہم ہے،عام طور پر اس طرح کی بے بنیادباتیں معاشرے میں دین سے ناواقفیت کی بنیاد پر جنم لیتی ہیں،لہذااس طرح کے غلط اوہام ،افکار اور خیالات سے اجتناب کرنا چاہیے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144411101118

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں